ETV Bharat / international

US Airstrikes in Syria شام میں امریکہ کے فضائی حملے میں گیارہ جنگجو ہلاک

پینٹاگون کے مطابق یہ فضائی حملے امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک، دوسرا زخمی اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

US airstrikes on bases of Iranian security forces in Syria
شام میں امریکہ کے فضائی حملے میں گیارہ جنگجو ہلاک
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 6:23 PM IST

شام: امریکی فوج نے جمعرات کی رات مشرقی شام میں ایران سے منسلک گروپوں کے خلاف متعدد فضائی حملے کرکے 11 جنگجؤوں کو ہلاک کر دیا۔ اس سے قبل شام میں امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے اڈے پر ایک ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک، دوسرا زخمی اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ پینٹاگون نے کہا کہ یہ فضائی حملے امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اگرچہ شام میں تعینات امریکی افواج کو اس سے قبل بھی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لیکن ہلاکتیں انتہائی کم ہوتی ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ حملہ کرنے والا ڈرون اصل میں ایرانی تھا، جس کے جواب میں صدر جوبائیڈن نے ان گروپوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی مسلح افواج نے شام میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی موت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی شام میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGG) سے وابستہ گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آسٹن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر، میں نے ایران کے اسلامک ریولیوشنری گارڈز کارپس سے وابستہ گروپوں کے ٹھکانوں پر آج رات امریکی سینٹرل کمانڈ کی افواج کو مشرقی شام میں درست فضائی حملے کرنے کی ہدایت کی۔ جیسا کہ صدر بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے اور ہمیشہ اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر جواب دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.