واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی پیش کردہ قراداد کی منظوری کو غزہ میں پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی قرار دیا جارہا ہے۔ اس قرارداد میں امریکہ کے زریعہ کی گئی ترمیمات کی مخالفت کی جارہی ہے
- اقوام متحدہ کی قرارداد غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی: ایم ایس ایف
ایم ایس ایف۔ یو ایس اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایورل بینوئٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، "اس قرارداد کو اس مقام تک پہنچا دیا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی زندگیوں پر اس کے اثرات تقریباً بے معنی ہوں گے۔" بینوئٹ نے کہا کہ جس طرح سے اسرائیل اس جنگ کو امریکی حمایت سے چلا رہا ہے، وہ فلسطینی شہریوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مصائب کا باعث بن رہا ہے۔ انھوں نے اسرائیل پر بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ، "زیادہ سے زیادہ رکن ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ میں انسانی تباہی سے نمٹنے کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہے، اس کے باوجود کونسل ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔"
-
“Today’s UN Security Council resolution falls painfully short of what is required to address the crisis in Gaza: an immediate & sustained ceasefire.” https://t.co/48stWpjjkc
— Doctors w/o Borders (@MSF_USA) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">“Today’s UN Security Council resolution falls painfully short of what is required to address the crisis in Gaza: an immediate & sustained ceasefire.” https://t.co/48stWpjjkc
— Doctors w/o Borders (@MSF_USA) December 23, 2023“Today’s UN Security Council resolution falls painfully short of what is required to address the crisis in Gaza: an immediate & sustained ceasefire.” https://t.co/48stWpjjkc
— Doctors w/o Borders (@MSF_USA) December 23, 2023
- امریکہ کی ویٹو کی دھمکی سے قرارداد کمزور ہوئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ، غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سمجھوتہ والی قرارداد کی بہت زیادہ ضرورت تھی، لیکن فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قتل عام سے نمٹنے کے لیے یہ قرارداد ناکافی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد کالمارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ، " غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے۔جنگ بندی سے ہی بڑے پیمانے پر شہریوں کی تکالیف کو دور کیا جا سکتا ہے لیکن قرارداد میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔" انہوں نے کہا کہ، "یہ شرمناک ہے کہ امریکہ نے اپنے ویٹو پاور کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام فریقین کے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی انتہائی ضروری کال کو کمزور کرنے پر مجبور کیا۔
-
Adoption of UN resolution to expedite humanitarian aid to Gaza an important but insufficient step ⬇️ https://t.co/6SUp2Fz5dz
— Amnesty International (@amnesty) December 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Adoption of UN resolution to expedite humanitarian aid to Gaza an important but insufficient step ⬇️ https://t.co/6SUp2Fz5dz
— Amnesty International (@amnesty) December 22, 2023Adoption of UN resolution to expedite humanitarian aid to Gaza an important but insufficient step ⬇️ https://t.co/6SUp2Fz5dz
— Amnesty International (@amnesty) December 22, 2023
یہ بھی پڑھیں:یو این ایس سی نے غزہ کی امداد میں اضافے کی قرارداد کو منظور کر لیا