ETV Bharat / international

Terror Attack in Pakistan اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خیبرپختونخوا دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکومت کی اتحادی پارٹی جمیعت علماء اسلام فضل 'جے یو آئی۔ایف' کے جلسے کو ہدف بنا کر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 54 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

UNSC condemns terror attack in Khyber Pakhtunkhwa
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خیبرپختونخوا دھماکے کی شدید مذمت
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 9:34 PM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خیبرپختونخوا دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سلامتی کونسل نے کہا ہےکہ تمام متعلقہ ممالک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان سے تعاون کریں، دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکہ میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی۔ایف کے جلسے پر بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں اتوار کے دن جے یو آئی ۔ایف کے جلسے پر خود کش بم حملہ کیا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.