ETV Bharat / international

Pak Afghan Border Firing پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب - افغان فورسز کی پاکستان سرحد پر فائرنگ

پاکستان وزارت خارجہ نے افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال سرحد پار فائرنگ کے حالیہ واقعات پر اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور سخت الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا۔ افغان ناظم الامور کے ساتھ اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ Pak Afghan Border Firing

Pak Afghan border
پاک افغان بارڈر
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 8:24 PM IST

اسلام آباد: پاکستان وزارت خارجہ نے چمن اسپن بولدک کے علاقے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال سرحد پار فائرنگ کے حالیہ واقعات پر اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور سخت الفاظ میں اظہار مذمت کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ناظم الامور کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے، اس دوران اس سلسلے میں قائم ادارہ جاتی میکانزم کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ Pak Afghan Border Firing

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات استوار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک ۔ افغان سرحد پر پرامن ماحول اس مقصد کے لیے لازمی اور ناگزیر ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز پاک ۔ افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ چمن کی شہری آبادی پر افغانستان کے اندر سے دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والی اندھا دھند فائرنگ سے کئی بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔ تاہم کابل، جارحانہ کارروائی کا الزام پاکستان پر لگاتا نظر آیا، ٹوئٹر پر طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز نے پہلے فائرنگ کی اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا۔ اتوار کو افغان فورسز کی گولہ باری اور اس کے نتیجے میں علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک افغان فوجی بھی مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Pak-Afghan Border Tensions پاک و افغان سرحد پر گولہ باری، ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی

Afghan Shelling in Chaman چمن سرحد پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی

اس وقت دفتر خارجہ یا وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم خواجہ آصف نے رواں ہفتے کے شروع میں پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ کرنے کے واقعے پر افغان حکومت نے معذرت کی ہے اور اب معاملہ حل ہو چکا ہے۔گزشتہ ماہ پاک ۔ افغان سرحد کو چمن کے مقام سے اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا جب افغانستان کی جانب سے مسلح شخص نے باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ واقعے کے بعد پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں افغان سائڈ پر 5 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تجارت معطل ہوگئی تھی، 22 نومبر کو پاکستان نے چمن کے مقام پر افغانستان کے ساتھ سرحد ایک ہفتے کے بعد دوبارہ کھول دی تھی، سرحد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ پاکستانی سرحدی حکام اور طالبان حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.