لیوہی نے امریکہ کے وزیر مالیات اسٹیون نيوچن اور تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق نے تجارتی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اکتوبر کے آغاز میں واشنگٹن میں اگلے مرحلے کے تجارتی مذاکرات منعقد کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل کی رپورٹ میں دو طرفہ تجارتی تنازعہ کے حل کے لیے 13 ویں مرحلے کی بات چیت ستمبر میں کرنے مشورہ دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے شنگھائی میں جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔