ETV Bharat / international

انڈر ورلڈ ڈان داؤد کو پاکستان میں زہر دیا گیا؟ - admitted to hospital in Karachi

Underworld don Dawood poisoned in Pakistan پاکستان کے شہر کراچی میں بھارت کو انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ داؤد ابراہیم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر داؤد ابراہیم کو زہر دینے افواہ گشت کررہی ہے۔

Dawood Ibrahim being admitted to hospital

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:13 AM IST

Updated : Dec 18, 2023, 8:30 AM IST

نئی دہلی: پاکستان میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو زہر دینے کی افواہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ داؤد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالانکہ اس واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس طرح کی افواہ گزشتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے۔

  • پاکستان کے سوشل میڈیا پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو زہر دینے کی افواہ:

بتایا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کو اچانک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زہر دینے کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ اگرچہ سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • داؤد ابراہیم ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے:

داؤد ابراہیم 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کی وجہ سے سرخیوں میں آیا۔ بھارت نے اسے انتہائی مطلوب فہرست میں رکھا ہوا ہے۔ اسے مفرور قرار دیا گیا ہے۔ اسے بھارت لانے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کے شہر کراچی میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا گھر کراچی کی ایک درگاہ کے پیچھے ڈیفنس کالونی میں ہے۔ وہاں اسے حکومت کا تحفظ حاصل ہے۔ تاہم پاکستان اس کی تردید کر رہا ہے۔ ممبئی دھماکوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • داؤد ابراہیم نے پاکستان میں دوسری شادی کر لی:

خبر یہ بھی ہے کہ داؤد ابراہیم نے پاکستان میں دوسری شادی کر لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے ایک پٹھان خاندان میں شادی کی ہے جبکہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دیا ہے۔ داؤد کی پہلی بیوی کا نام مہ جبین ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کئی معاملے درج کیے ہیں۔ داؤد ابراہیم پچھلے کئی سالوں سے سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے متعلق دعوے کیے جاتے ہیں کہ دبئی اور کراچی میں رہتا ہے۔ داؤد ابراہیم اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی کمپنی سے متعلق کیس میں داؤد، چھوٹا شکیل اور دیگر کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ

Last Updated : Dec 18, 2023, 8:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.