ETV Bharat / international

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کے مابین اناج معاہدے کے بعد یوکرین کے مرکزی بندرگاہ پر حملہ - روس یوکرین جنگ

روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے تاریخی معاہدے Russia Ukraine Grain Deal کے ٹھیک ایک دن بعد یوکرین کے مرکزی بندرگاہ پر روس نے حملہ کردیا۔ تاہم یوکرین نے کہا کہ وہ اس واقعے کے باوجود اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Ukraine's main Black Sea port attacked after Russia Ukraine grain deal
روس یوکرین کے مابین اناج معاہدے کے بعد یوکرین کے مرکزی بندرگاہ پر حملہ
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 4:13 PM IST

یوکرین اور روس کے درمیان اناج کی برآمد کے معاہدے Russia Ukraine Grain Deal کے ایک دن بعد یوکرین کے شہر اوڈیسا کی مرکزی بندرگاہ کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد یوکرین کی آپریشنل کمانڈ ساؤتھ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا کہ دشمن نے اوڈیسا سمندری تجارتی بندرگاہ پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔ تاہم روس نے اس تعلق ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یہ نئے حملے روس اور یوکرین کے اقوام متحدہ اور ترکی کے ساتھ اناج کی برآمدات کے متعلق معاہدوں پر دستخط کرنے کے ایک دن بعد ہوئے ہیں جس کا مقصد خوراک کے عالمی بحران کو روکنا ہے۔ معاہدوں نے لاکھوں ٹن یوکرینی اناج اور کھاد کی کچھ روسی برآمدات کی ترسیل کا راستہ صاف کردیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں کہا کہ معاہدے عالمی تباہی کو روکنے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں جو دنیا کے بہت سے ممالک میں سیاسی افراتفری کا باعث بن سکتی ہے۔ زیلنسکی نے اوڈیسا کی بندرگاہ پر میزائل حملے کے بعد روس پر بربریت کا الزام لگایا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس پر اس معاہدے پر قائم رہنے پر بھروسہ کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنا زیلینسکی نے مستقبل میں ایسے میزائلوں کو مار گرانے کے قابل ہوائی دفاعی نظام کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Child Casualties in Ukraine War: یوکرین پر روسی حملے میں تین سو سے زائد بچے ہلاک

واضح رہے کہ 22 جولائی کو ترکی کے شہر استبنول میں اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں روس اور یوکرین نے اناج کی برآمدات کے لیے بحیرہ اسود کی یوکرینی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے طے پایا۔ اس معاہدے کی وجہ سے روسی حملے سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی خوراک کے بحران کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس معاہدے کی ہی وجہ سے روس سخت مغربی پابندیوں کے باوجود اناج اور کھاد کی ترسیل میں نرمی کرتے ہوئے یوکرینی اناج کی برآمدات کو بحال کر دے گا۔ یہ معاہدہ 120 دنوں کے لیے نافذ العمل رہے گا اور اگر کوئی فریق اسے ختم نہیں کرتا ہے تو اسے مزید 120 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.