ETV Bharat / international

Ukrainian Minister Visit India یوکرینی نائب وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے پر - نائب وزیر برائے امور خارجہ ایمن ژاپارووا

یوکرین کی نائب وزیر برائے امور خارجہ ایمن ژاپارووا آج سے نئی دہلی کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران کئی وزراء سے ملاقات کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:56 PM IST

نئی دہلی: یوکرین کی خارجہ امور کی پہلی نائب وزیر ایمن ژاپارووا 9 سے 12 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں، گزشتہ سال فروری میں یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا دورہ ہے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران زہپارووا سنجے ورما سکریٹری (مغرب)، ایم ای اے کے ساتھ بات چیت کریں گی، جہاں دونوں فریقین کے دو طرفہ تعلقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع ہے۔

زہپارووا وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی اور نائب قومی سلامتی مشیر وکرم مصری سے بھی ملاقات کریں گی۔ہندوستان یوکرین کے ساتھ گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات اور کثیر جہتی تعاون کا اشتراک کرتا ہے۔سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دورہ باہمی مفاہمت اور مفادات کو مزید بڑھانے کا موقع ہوگا۔ ہندوستان نے مسلسل روس اور یوکرین دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کریں اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کو ختم کریں۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ نے ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور ژاپارووا سے توقع ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران مرمت کے لیے انسانی امداد اور سامان طلب کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کیف کے دورے کی دعوت بھی دیں گی۔ دورے کے دوران، ژاپارووا، سنجے ورما، سکریٹری (مغرب)، MEA کے ساتھ بات چیت کریں گی، جہاں دونوں فریقین سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال اور یوکرین کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: S Jaishankar to visit Uganda ایس جے شنکر یوگنڈا اور موزمبیق کا دورہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.