ETV Bharat / international

Joe Biden on Ukraine War روس کے مکمل انخلا تک یوکرین میں جنگ ختم نہیں ہوگی، جوبائیڈن - یوکرین کا فوجی امدادی پیکج

روس یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ روس کے یوکرین سے مکمل انخلا ہونے تک یہ جنگ ختم نہیں ہوگی، ہم یوکرین کو اوینجر فضائی دفاعی نظام دیں گے۔ امریکی دفاعی امور کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے بھی بتایا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایات پر امریکی فوج کے بجٹ سے یوکرین کو 400 ملین ڈالرز کی عسکری امداد فراہم کی جائے گی۔ Joe Biden on Ukraine War

Joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 5:53 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ روس کے یوکرین سے مکمل انخلا ہونے تک یہ جنگ ختم نہیں ہوگی، ہم یوکرین کو مزید فضائی دفاعی نظام دیں گے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں شمالی افریقہ اور ایشیا کے دوروں سے قبل اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ میری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات 14 نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 اجلاس کے دوران ہوگی اور امید ہے کہ یہ مفید بھی ثابت ہوگی۔Joe Biden on Ukraine War

وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دونوں صدور دو طرفہ رابطے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکہ چین مسابقت اور مل کر کام کرنے کے مواقع پر بھی بات ہوگی اور دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور بین الاقوامی چیلنجز بھی گفتگو میں شامل ہوں گے۔

دریں اثنا، روس یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ روس کے یوکرین سے مکمل انخلا ہونے تک یہ جنگ ختم نہیں ہوگی، ہم یوکرین کو اوینجر فضائی دفاعی نظام دیں گے۔ امریکی دفاعی امور کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے بھی بتایا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایات پر امریکی فوج کے بجٹ سے یوکرین کو 400 ملین ڈالرز کی عسکری امداد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Zelensky Sunak Talks زیلنسکی اور رشی سونک کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اس سے قبل جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے امریکہ نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی سازو سامان ، ہاک ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی یوکرین کو اگلے سال باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ تقریباً 18 ارب یوروز پر مشتمل مالی امداد کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ جنگ سے تباہ حال اس ملک کو توانائی اور صحت کی دیکھ بھال کے اپنے مراکز چلانے اور تنخواہوں اور پنشن کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.