ETV Bharat / international

Ukraine Helicopter Crash ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک - یوکرین میں حادثہ

یوکرین میں ہنگامی خدمات کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ملک کے وزیر داخلہ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Ukraine Interior Minister among 16 killed in helicopter crash
یوکرین کے وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 2:39 PM IST

Updated : Jan 18, 2023, 4:26 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک نرسری کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ اور تین بچوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی نیشنل پولیس کے سربراہ ایہور کلیمینکو کے مطابق بدھ کے روز ہلاک ہونے والوں میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی، ان کے نائب یوہین ینن اور وزارت داخلہ کے ریاستی سیکرٹری یوری لبکووچ بھی شامل تھے۔ ابھی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر برووری کے قصبے میں کس وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

علاقائی گورنر اولیکسی کولیبا نے ٹیلی گرام پر لکھا، اس حادثے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سانحہ کے وقت نرسری میں بچے اور عملہ موجود تھا۔ پولیس چیف اور ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے نو افراد ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔ کلیمینکو نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کا تھا۔یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل اینڈری کوسٹن نے ٹیلی گرام پر کہا کہ تحقیقات یوکرین کی سکیورٹی سروس کر رہی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حادثے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیا۔ ٹیلیگرام پر، زیلنسکی نے کہا کہ آج کیف کے علاقے برووری میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا۔ ریاستی ایمرجنسی سروس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، امدادی کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس اور قومی پولیس سے تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 4:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.