ETV Bharat / international

Ukraine Acting Interior Minister ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ کی موت کے بعد قائم مقام وزیر داخلہ کی تقرری - یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثہ

ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی کی ہلاکت کے بعد یوکرین کی حکومت نے ایگور کلیمینکو کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

Ukraine acting Interior Minister
ایگور کلیمینکو
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 5:00 PM IST

کیف: یوکرین کی حکومت نے قومی پولیس کے سربراہ ایگور کلیمینکو کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔وزیر اعظم ڈینس شمہل نے یہ اطلاع دی۔یہ تقرری بدھ کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی، جو ملک کی پولیس اور ایمرجنسی سروسز کی نگرانی کرتے تھے، تقریباً 11 ماہ قبل روس کے حملے کے بعد سے ہلاک ہونے والے سب سے سینئر اہلکار ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح ایک ریاستی ایمرجنسی کا ہیلی کاپٹر کیف کے نواحی علاقے برووری کے رہائشی ضلع میں ایک کنڈرگارٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام نو افراد ہلاک ہو گئے جن میں موناسٹیرسکی، اس کے نائب یوگینی یسینین اور وزارت داخلہ کے اسٹیٹ سیکرٹری یوری لبکووچ شامل ہیں۔ اسٹیٹ سروس فار ایمرجنسی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوئے۔اس سے قبل حکام نے ابتدائی ہلاکتوں کی تعداد 18 بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Helicopter Crash ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک

وزیر اعظم شمہل نے کہا کہ حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن حکام نے اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا کہ آیا ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار ہوا تھا یا جنگ کی وجہ سے تباہ کیا گیا۔ دارالحکومت کے علاقے میں حال ہی میں کسی لڑائی کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.