لندن: برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے اپنے اہم ساتھیوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رشی سنک کی حمایت کرنے والوں میں سے کوئی بھی ان کی کابینہ میں شامل نہیں ہوگا۔ ٹرس نے کواسی کوارٹینگ کی جگہ چانسلر جیمس کلیورلی کو وزیر خارجہ اور سوئیلا بریورمین کو پریتی پٹیل کی جگہ وزیر داخلہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی سب سے قریبی دوست تھریس کوفی کو وزیر صحت اور نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ نئی کابینہ بدھ کو بعد میں وزیراعظم سے اپنی پہلی میٹنگ کرے گی۔ Liz Truss has reshuffled the cabinet
محترمہ ٹرس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ تبدیلی ٹوری پارٹی کو 'متحد' کر ے گی اور انہوں نے پانچ حریفوں کو اہم رول دینے کی جانب اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی وزیر اعظم جو بائیڈن سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Liz Truss New UK PM لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب
واضح ہے کہ منگل کو بالمورل میں منعقدہ ایک تقریب میں ملکہ الزبتھ دوم نے محترمہ ٹرس کو برطانیہ کی 56ویں وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔ پی ایم کا انتخاب جیتنے کے بعد لز ٹرس نے کہا کہ میں ایک جرات مندانہ منصوبہ پیش کروں گی۔ لز ٹرس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ٹیکسوں میں کمی اور برطانوی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بہتر منصوبہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ توانائی کے بحران اور این ایچ ایس پر کام کریں گی۔ ٹرس نے مزید کہا کہ ہم سب اپنے ملک کے لیے کام کریں گے۔
یو این آئی