لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کل سہ پہر شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے عجلت میں باہر نکلے جب ان کے معاون نے ان کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس نے حاضرین اور میڈیا کے نمائندوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک دو ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگرچہ ٹویٹر پر کلپ نشر کرنے والے Disclose.tv اکاؤنٹ کے فالورز کی تعداد صرف ایک ملین ہے۔Sunak Rushed Out of Room
برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔
کچھ دیر تک برطانوی حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کی ڈرامائی رخصتی کی وضاحت کی گئی ہو۔ تاہم سوناک بعد میں واپس آئے۔ وہ پرسکون لگ رہے تھے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعد میں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ برطانیہ اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک وہ فنڈز کو 3 گنا تک کر دے گا۔
یو این آئی