ETV Bharat / international

Rishi Sunak Joins Raid برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیر آپریشن میں وزیراعظم کی بھی شرکت

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا گیا ہے، امیگریشن انفورسمنٹ افسران نے مشتبہ غیر قانونی اداروں پر 159 چھاپوں کے دوران 105 غیر ملکی شہریوں کو بغیر اجازت کام کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 10:50 PM IST

UK PM Rishi Sunak joins raid on illegal migrants, over 100 arrested
برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیر آپریشن میں وزیراعظم کی بھی شرکت

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے انفورسمنٹ افسران کے ساتھ چھاپوں میں شامل ہوئے۔ اس مہم میں حصہ لے کر انہوں نے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں۔ مہم کے تحت 20 مختلف ممالک کے 105 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران رشی سنک، بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔

جمعرات کو برطانیہ میں ایک ملک گیر آپریشن شروع کیا گیا، امیگریشن انفورسمنٹ افسران نے مشتبہ غیر قانونی کام کے اداروں پر 159 چھاپوں کے دوران 105 غیر ملکی شہریوں کو بغیر اجازت کام کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتاریاں تجارتی مقامات پر ہوئیں جن میں ریستوران، کار واش، نیل بار، حجام کی دکانیں اور جنرل اسٹورز شامل ہیں۔ مشتبہ افراد کو غیر قانونی کاموں اور جعلی دستاویزات رکھنے سمیت جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا، بعض مقامات سے نقدی بھی ضبط کی گئی۔

برطانوی رہنما نے اگلے سال ہونے والے ممکنہ عام انتخابات سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ برطانیہ کی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ غیر قانونی کارکن ہماری کمیونٹیز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایماندار کارکن بے روزگار ہو رہے ہیں اور لوگوں کی جیبوں کو مار رہے ہیں کیونکہ وہ ٹیکس نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویلا بریورمین نے کہا جیسا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے، ہم اپنے قوانین اور سرحدوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ملازمتوں کی بلیک مارکیٹ تارکین وطن کے لیے پرکشش ہے، لیکن ہماری یہ کاروائی واضح پیغام ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ برطانوی حکومت قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے تحت حساس مقامات سے چینی کیمروں سمیت نگرانی کے آلات کو ہٹانے کے لیے ایک ٹائم ٹیبل شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ برطانوی حکومت کا یہ اقدام وزیر اعظم رشی سنک کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.