ETV Bharat / international

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھارتی نژاد وزیر کو کیوں برطرف کر دیا - suella braverman fired

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھارتی نژاد وزیر داخلہ سویلا برورمین کو برطرف کر دیا ہے، انھوں نے پولیس پر فلسطینی حامی مظاہرین کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا تھا۔ ان کی جگہ جیمز کلیورلی کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ Rishi Sunak fires minister suella braverman

UK PM Rishi Sunak fires minister suella braverman
برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھارتی نژاد وزیر داخلہ سویلا برورمین کو برطرف کر دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Nov 13, 2023, 5:21 PM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پیر کے روز بھارتی نژاد ہوم سکریٹری سویلا بریورمین کو برطرف کر دیا۔ وزیراعظم ہاوس ڈاؤننگ اسٹریٹ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم رشی سنک نے یہ فیصلہ سویلا برورمین کی طرف سے فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف پولیس پر نرمی برتنے کا الزام عائد کرنے کے بعد لیا ہے۔ بریورمین نے گزشتہ ہفتے ایک مضمون شائع کیا جس میں پولیس نے ہفتے کے روز فلسطینی کے حمایت میں نکالے گئے مارچ کو سنبھالنے کے طریقے کو نشانہ بنایا تھا۔

  • British PM Rishi Sunak sacks interior minister Suella Braverman following comments she made last week about the police's handling of a pro-Palestinian march, reports Reuters.

    (Photo source: X account of Suella Braverman) pic.twitter.com/6L3tzcVF7q

    — ANI (@ANI) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس مضمون نے پی ایم سنک کی مشکلات میں اضافہ کر دیا کیونکہ اس کے بعد وزیراعظم کے ناقدین کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے موقف نے تناؤ کو بڑھانے اور دائیں بازو کے مظاہرین کو لندن کی سڑکوں پر آنے کی ترغیب دینے میں مدد کی۔ 43 سالہ بھارتی نژاد وزیر سویلا کو یوکے کابینہ کے کردار میں متعدد دفعہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں ٹائمز کے ایک مضمون میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اسرائیل مخالف احتجاج سے نمٹنے کے دوران میٹ پولیس پر نرمی برتنے کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل رشی سنک کو سویلا کے مبینہ طور پر وزارتی ضابطہ کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کے باوجود عہدے پر برقرار رکھنے کے لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ ایم پیز چیف وہپ سائمن ہارٹ پر ان سے جان چھڑانے کی سازش کرنے کا الزام بھی لگا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب لبرل ایم پیز بریورمین پر فلسطین کے حامی مظاہروں سے قبل کشیدگی پیدا کرنے پر ناراض ہیں اور انہیں برطرف کرنے کے لیے ڈاوننگ اسٹریٹ اور چیف وہپ پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 13, 2023, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.