ETV Bharat / international

Hind City in UAE یو اے ای کے علاقے المِنہاد کا نام تبدیل کرکے ہند سٹی رکھا گیا - دبئی میں ہند سٹی

دبئی کے علاقے المنہاد کا نام تبدیل کرکے ہند سٹی رکھنے کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم نے کیا ہے۔ اس سے قبل 2010 میں برج دبئی کا نام تبدیل کر کے برج خلیفہ رکھا گیا تھا۔

UAE Vice President
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 6:12 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم نے دبئی کے علاقے المِنہاد کا نام تبدیل کر کے 'ہند سٹی' رکھ دیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، WAM کی رپورٹ کے مطابق ہند سٹی کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے- ہند 1، ہند 2، ہند 3، اور ہند 4 ، یہ علاقہ 83.9 کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ سٹی اہم سڑکوں جیسے ایمریٹس روڈ، دبئی العین روڈ، اور جبل علی لحباب روڈ سے منسلک ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دبئی میں کسی جگہ کا نام تبدیل کیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2010 میں برج دبئی کا نام تبدیل کر کے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے نام پر برج خلیفہ رکھ دیا گیا تھا۔ جن کا انتقال 13 مئی 2022 کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

Dubai New Hindu Temple دبئی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح

عائشہ المنصوری کمرشل ایئرلائن میں یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

شیخ محمد بن راشد المختوم جنہوں نے المنہاد علاقے کا نام بدل کر 'ہند سٹی' رکھا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ دبئی کے حکمران بھی ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے سابق نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ راشد بن سعید المختوم کے تیسرے بیٹے ہیں۔ 2006 میں اپنے بھائی مختوم کی موت کے بعد، محمد نے نائب صدر اور حکمران کا عہدہ سنبھالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.