ETV Bharat / international

Dubai New Hindu Temple دبئی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح - دبئی میں ہندو مندر

متحدہ عرب امارات کے منسٹر آف ٹولیرنس شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ایک نئے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔ حالانکہ مندر کی بنیاد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی۔ New Hindu Temple in Dubai

دبئی میں نئے ہندو مندر کا افتتاح
دبئی میں نئے ہندو مندر کا افتتاح
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 9:18 AM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات کے منسٹر آف ٹولیرنس شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ایک نئے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشی حسن سجوانی نے ٹویٹ کیا، "متحدہ عرب امارات کے منسٹر آف ٹولیرنس شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے دبئی کے شاندار اور نئے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔ UAE Minister inaugurates Dubai New Temple

اس کا افتتاح دسہرہ کے تہوار سے ایک دن پہلے کیا گیا اور یہ مندر سندھی گرو دربار مندر کی توسیع ہے، جو متحدہ عرب امارات کے قدیم ترین ہندو مندروں میں سے ایک ہے۔ مندر کی بنیاد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی۔ مندر آج سے سرکاری طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ہندو مندر کے منتظمین نے عقیدت مندوں کے داخلے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے کیو آر کوڈ اپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم کو بھی فعال کر دیا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے عقیدت مندوں کو بھیڑ اور دیگر پریشانیوں سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اس سے مندر میں نظم و نسق اور سماجی دوری کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Kovind Inaugurates Kali Mandir in Dhaka: صدر رام ناتھ کووند نے بنگلہ دیش میں رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا

مندر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق داخلہ صبح 6:30 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ داخلہ صرف ان عقیدت مندوں کے لیے دستیاب ہوگا جنہوں نے مندر کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے 5 اکتوبر کے لیے بکنگ کروائی ہے۔ روزانہ تقریباً 1000 سے 1200 عقیدت مند ہندو مندر میں جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.