ETV Bharat / international

Explosion in Myanmar میانمار میں دھماکہ، دو افراد ہلاک - میانمار میں دھماکہ

میانمار کے ساگانگ علاقے میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلا دھماکہ ساگانگ کے دریائے چنڈوین کے پل پر اور دوسرا شہر کے شمال میں سڑک پر ہوا۔ اس حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ Blast in Sagaing

میانمار میں دھماکہ، دو افراد ہلاک
میانمار میں دھماکہ، دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 11:39 AM IST

نیپیڈا: میانمار کے ساگانگ علاقے میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ میانمار کے آؤٹ لیٹ الیون میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکے میانمار کے ساگانگ علاقے کے شہر شوبو میں تقریباً 03:30 جی ایم ٹی پر ہوئے۔ پہلا دھماکہ دریائے چنڈوین کے پل پر اور دوسرا شہر کے شمال میں ایک سڑک پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک 60 سالہ شخص اور ایک تین سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال میں دونوں دم توڑ دیے۔ ان دھماکوں میں نو مرد، ایک بارہ سالہ لڑکا اور آٹھ خواتین زخمی ہوگئے، ان سبھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں بھی مینمار میں دھامکہ ہوا تھا۔ میانمار کے ینگون کی انسین جیل میں دھماکے سے یہاں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں پانچ وزیٹر اور تین جیل کا عملہ شامل تھے۔ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں دو پارسل بم لائے گئے تھے، مذکورہ دھماکہ جیل کے میل روم میں ہوا تھا۔ تاہم اس وقت کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ انسین میانمار کی سب سے بڑی جیل ہے جس میں تقریبا 10 ہزار سے زائد مجرم قید ہیں۔ ان میں کچھ سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔ جیل کے باہر بھی بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion in Pennsylvania پنسیلوانیا کی چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.