ETV Bharat / international

Two Planes Crash In Australia:آسٹریلیا میں دو طیاروں کے تصادم میں دوافراد ہلاک - برسبین ہوائی اڈے پر دو طیاروں کے درمیان تصادم

آسٹریلیا کے برسبین کے شمال میں ایک ہوائی اڈے پر دو طیاروں کے درمیان تصادم کے بعد دوافراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں طیارے آج مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10.30 بجے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

آسٹریلیا میں دو طیاروں کے تصادم میں دوافراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 4:23 PM IST

برسبین: آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ کے ایک ہوائی اڈے پر جمعہ کو دو ہلکے طیاروں کے درمیان ٹکر میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک نیوز کانفرنس میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کوئنز لینڈ کے پولیس افسر پال ریڈی نے کہا کہ دونوں طیارے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10.30 بجے برسبین کے شمال میں واقع کابلچر ایئر فیلڈ کے مشرقی سرے پر آپس میں ٹکرا گئے۔

پال ریڈی نے کہا ’’اس وقت مشرقی سرے پر پرواز کرنے والے طیارے میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہم ابھی تک اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہلاک شدہ لوگ ہیں۔ دوسرا شخص جو دوسرے ہوائی جہاز میں تھا وہ اس وقت تفتیش کاروں کے ساتھ پولیس کی مدد کر رہا ہے اور اس بات کا تعین کرنے میں مدد کر رہا ہے کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Tanzania Plane Crash تنزانیہ میں طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

کوئنز لینڈ پولیس کے وزیر مارک ریان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں طیارے ’’زمین کے قریب‘‘ آپس میں ٹکرا گئے جسے کئی لوگوں نے دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے طیارے میں سوار افراد کو نسبتاً کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق تفتیش کار کوئنز لینڈ ایمبولینس کے عملے کے ساتھ ساتھ فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے ساتھ جائے وقوع پر موجود ہیں اور تحقیقات کے لیے فرانزک ایکسیڈنٹ یونٹ کو بلایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.