ETV Bharat / international

Protests in Peru پیرو میں احتجاج کے باعث دو ہوائی اڈے بند - پیرو میں احتجاج کے باعث ہوائی اڈے بند

پیرو میں حکومت مخالف مظاہرے کی وجہ سے کسکو میں واقع الیجینڈرو ویلاسکو اسٹیٹس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اریکیپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو احتیاطاً عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ Two airports in Peru closed

پیرو میں احتجاج کے باعث دو ہوائی اڈے بند

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:26 AM IST

میکسیکو سٹی: پیرو میں جاری مظاہروں کے درمیان کسکو اور ارکیپا شہروں کے ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی وزارت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو میں جمعرات کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں صدر ڈینا بولوارتے کے استعفیٰ اور کانگریس کی تحلیل کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے۔ دوپہر کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پیرو کے دارالحکومت لیما کی سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں لائی گئیں۔ وزارت نے ٹویٹر پر کہا کہ کسکو میں الیجینڈرو ویلاسکو اسٹیٹس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اریکیپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو احتیاطاًعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پیرو کے ریڈیو آر پی پی کے مطابق فسادیوں کے گروپوں نے ان ہوائی اڈوں کی عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ریپبلکا اخبار کی خبر کے مطابق جولیاکا شہر میں بھی مظاہرین نے مقامی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں آنسو گیس کے ذریعے منتشر کردیا۔ پیرو کی پارلیمنٹ نے 7 ​​دسمبر 2022 کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا۔ انہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس وقت کے وزیر اعظم ڈینا بولوارتے کو ملک کا نیا رہنما مقرر کیا گیا تھا۔ میڈیا نے بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اس احتجاج میں تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest in Peru پیرو میں احتجاج شروع ہونے کے بعد سے تین سو سے زائد افراد گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.