ETV Bharat / international

Turkey Syria Earthquake Death Toll ہلاکتوں کی تعداد تینتس ہزار سے تجاوز، ساتویں دن بھی ریسکیو آریشن جاری

ترکیہ میں کم از کم 29,605 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ شام میں 4,500 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،کیونکہ ریسکیو آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے لیکن اب لوگوں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

Turkey Syria Earthquake Death Toll
ترکیہ میں کم از کم 29,605 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ شام میں 4,500 افراد ہلاک ہوئے
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 9:39 PM IST

انقرہ: امدادی کارکن مسلسل ساتویں دن ملبے میں کھدائی کر رہے ہیں تاکہ اس ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے مزید زندہ بچ جانے والوں کو بچایا جا سکے، ریسکیو آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا لیکن لوگوں کے زندہ ملنے کی امیدیں اب دم توڑ رہی ہیں۔ پھر بھی، تباہی کے درمیان کچھ امید کی گنجائش ہے اس امید کے ساتھ سو گھنٹے ملبے میں دبے رہنے کے بعد بھی درجنوں افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے جس کو لوگ معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا ہے۔نائب صدر فوات اوکتے کے مطابق ترکیہ میں کم از کم 29,605 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ شام میں کم از کم میں 4,500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار زخمی بھی ہوئے اور دسیوں ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔ ترکیہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ 110,000 سے زیادہ ریسکیو اہلکار 5,500 سے زیادہ گاڑیوں کی مدد سے اس کوشش میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ٹریکٹر، کرین، بلڈوزر اور ایکسویٹر شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 95 ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں، لیکن منجمد درجہ حرارت میں زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔

یہ بھہ پڑھیں:

واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبے کہرامانماراس میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا پہلا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیانٹیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور پھر دوپہر کے وقت 01 بج کر 24 منٹ پر کہرامانماراس میں دوبارہ 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ترکی دنیا کے سب سے زیادہ فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ ملک میں آخری 7.8 شدت کا زلزلہ 1939 میں آیا تھا،جب مشرقی ایرگنکن صوبے میں 33000 لوگ مارے گئے۔ 1999 میں، دوز میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 17000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.