انقرہ: بیان کے مطابق ترکی نے شام کے صوبہ ادلیب میں بے گھر افراد کے 3 کیمپوں کو نشانہ بنانے والے حملوں جس میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں ان حملوں کی، جن میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔Attack on civilian camps In Syria
متعلقہ فریقوں کو موجودہ معاہدوں کی پاسداری کرنے اور شہریوں کے خلاف حملے بند کرنے کی دعوت دی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی خطے میں امن برقرار رکھنے، شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد بلا تعطل پہنچائی جاتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Burial Site of Mullah Omar طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی تدفین کی جگہ کا انکشاف
یو این آئی