ETV Bharat / international

ترکیہ میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے والے پکڑے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 9:55 PM IST

Turkey detains 33 people suspected of spying on behalf of Israel ترک انٹیلی جنس نے ملک بھر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ منگل کو تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

انقترہ: ترک انٹیلی جنس نے ملک بھر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ منگل کو تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ آٹھ صوبوں میں ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیرملکیوں کی شناخت کرکے ان کو اغوا و قتل کے منصوبے پرکام کر رہے تھے۔ ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ ترکیہ اپنی سرزمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گا جو قومی اتحاد اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوں۔

استنبول میں چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے ترکی میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کی تحقیقات میں 46 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ حراست میں لئے گئے پر اسرائیل کے لئے جاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.