ETV Bharat / international

Loan For Tunisia تیونس کو غذائی تحفظ اور بجلی کی فراہمی کو فروغ دینے کیلئے قرض ملا - ای آئی بی نے تیونس کے لیے قرض کی منظوری دی

یورپی انویسٹمنٹ بینک نے تیونس کے غذائی تحفظ اور بجلی کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے 22 کروڑ یورو کے قرض کی منظوری دی ہے۔ EIB on Tunisia electricity supply

تیونس کو غذائی تحفظ اور بجلی کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے قرض ملا

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 11:07 AM IST

تیونس: یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) نے تیونس کے غذائی تحفظ اور بجلی کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے 22 کروڑ یورو (23.3 کروڑ امریکی ڈالر) کے قرض کی منظوری دی ہے۔ یہ اطلاع تیونس کی وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی نے ایک بیان میں دی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق، دارالحکومت تیونس میں وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی سمیر سید اور ای آئی بی میں یورپی یونین کے ہمسایہ ممالک میں قرض کے آپریشنز کے ڈائریکٹر لیونل ریپایل کے درمیان دو مالیاتی معاہدوں پر تیونس کے دستخط کیے گئے۔ تیونس میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے پہلے 15 کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ EIB approved 220 million euro loans for Tunisia

ریپایل نے زور دے کر کہا کہ مالیاتی معاہدہ تیونس میں موسمیاتی تبدیلی اور روس و یوکرین کے درمیان تنازع کے نتیجے میں خام مال کی فراہمی سے متعلق عالمی بحران کے باعث غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ اسی موقع پر، سید اور ریپایل نے تیونس کی بجلی اور گیس کمپنی کے ایک پروگرام کی مالی اعانت کے لیے مزید 70 ملین یوروکے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد بجلی کی منتقلی اور تقسیم کی سہولت کے لیے کمپنی کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Greece State Budget یونان کی پارلیمنٹ نے ریاست کے 2023 بجٹ کو منظوری دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.