ETV Bharat / international

Trump on Saudi Relation بائیڈن نے سعودی ولی عہد سے ہاتھ نہ ملا کر ان کی توہین کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 5:12 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔

Former US President Donald Trump's interview with Fox News
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ے کہ جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد فاکس نیوز کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ جب وہاں گئے تو ہاتھ ملانے کے بجائے ان سے مُکا ملا دیا۔ بائیڈن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ نہ کرکے ان کی توہین کی تھی۔

ٹرمپ نے مُکا ملانے کے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا مکا ٹکرانے کا مطلب آپ سمجھتے ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سے ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ آپ کا ہاتھ گندا ہے، یہ مطلب ہے مکا ملانے کا۔ ان کی توہین کی گئی۔ آپ سمجھے اس کو؟ دوران انٹرویو سابق امریکی صدر نے فرانس کے صدر میکرون کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے میکرون سے اچھے تعلقات تھے مگر اب وہ چین کے ساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد امریکہ کا دنیا میں اثر و رسوخ ماند پڑتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ 2024 کا امریکی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس نے کوئی خاص ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فرانس کے ساتھ زبردست دوطرفہ تعلقات سے مطمئن اور پُراعتماد ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصافحہ کے بجائے ہاتھ کا مُکا بنا کر ملایا تھا۔ ان کے اس اقدام پر اس وقت بھی کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو اسمارٹ اور ذہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورا ہالی ووڈ گھوم لیں ان جیسا کردار ادا کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے اور ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ اپنے خلاف دائر کیے گئے جعلی کاروباری ریکارڈز کے جرم میں سزا پاتے ہیں تو اس کے باوجود بھی وائٹ ہاؤس واپسی کے لیے کوششیں ترک نہیں کریں گے۔ امریکی آئین کے تحت اگر کسی فرد پر فرد جرم عائد کی جائے یا مجرم قرار دے دیا جائے تو بھی اسے انتخابات میں کھڑے ہونے سے روکا نہیں جا سکتا۔

تاہم، ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جو بائیڈن 2024 میں ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے ہوں گے، میرا یہ کہنا نامناسب ہوگا لیکن مجھے نہیں پتہ یہ کیسے ممکن ہوگا اور اس بات کا تعلق ان کی عمر سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ایک ممکنہ امیدوار نائب صدر کملا ہیرس ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کملا ہیرس بڑے منصب پر زیادہ اچھی کارکردگی دکھا سکیں گی، ہوسکتا ہے میں غلط ثابت ہوں لیکن اگر کملا ہیرس صدر نہ بنیں تو ایک گروہ ایسا بھی ہے جو شاید خوش نہ ہو، اگر وہ صدر نہ بنیں تو یہ گروہ بہت ناراض ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو اسمارٹ اور ذہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورا ہالی ووڈ گھوم لیں اُن جیسا کردار ادا کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے اور ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.