واشنگٹن: ٹرمپ نے سنیچر کو نیوادا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں لاکھوں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ ہمیں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہئیں، ورنہ تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی اور سب لوگ ہلاک ہو جائیں گے اور ہماری سرزمین پر کچھ بھی نہیں بچے گا۔
منگل کے روز، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مذاکرات کے ناممکن ہونے کے بارے میں یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے حوالے سے صورتحال میں تبدیلی کا انتظار کرے گا۔ Trump Calls For Russia Ukrain Peace Negotiations Prevent World War iii
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں : Nobel Peace Prize 2022 امن کا نوبل انعام بیلاروس، روس اور یوکرین کے نام