ETV Bharat / international

Trump in New York: ٹرمپ پوچھ گچھ کے لیے نیویارک کے اٹارنی جنرل آفس پہنچے

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:03 AM IST

امریکہ میں اٹارنی جنرل کا دفتر ٹرمپ خاندان اور ان کی تنظیم سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ان پر اپنی جائیدادوں کا غلط اندازہ لگانے اور قرض دہندگان و ٹیکس حکام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔ Trump in Attorney General Office

ٹرمپ پوچھ گچھ کے لیے نیویارک کے اٹارنی جنرل آفس پہنچے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خاندانی کاروبار سے متعلق معاملے کی جانچ کے تحت پوچھ گچھ کے لیے بدھ کو نیویارک ریاست کے مین ہٹن میں اٹارنی جنرل کے دفتر پہنچے۔ Trump in New York۔ سی این این کی طرف سے نشر ہونے والی ٹی وی فوٹیج میں سابق صدر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 0900 بجے سے کچھ وقت پہلے اٹارنی جنرل لیٹٹیا جیمز کے دفتر جانے سے پہلے اپنی نیویارک کی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا۔ Trump Arrived at the New York Attorney General Office for Questioning

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک کے اٹارنی جنرل کا دفتر ٹرمپ خاندان اور ان کی تنظیم سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ Investigating Donald Trump۔ ان پر اپنی جائیدادوں کا غلط اندازہ لگانے اور قرض دہندگان و ٹیکس حکام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ Former US President Donald Trump اور ان کی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے اور یہ تحقیقات سیاست سے متاثر ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ میری عظیم کمپنی اور مجھ پر ہر طرف سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ بیان اس ہفتے قانونی کارروائی کے درمیان آیا ہے۔ Interrogating Donald Trump

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ ماری کی تھی۔ تلاشی کاروائی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے جڑی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری اداروں کی جانب سے کی جارہی جانچ میں اس وقت ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھا گیا جب ان کی جانب سے 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب کی تیاری کی گئی۔

یو این آئی/اسپوتنک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.