لندن: لِز ٹرس کو برطانیہ کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس طرح حکمراں کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے معزول بورس جانسن کی جگہ نیا لیڈر منتخب کرنے کے لیے چھ ہفتوں سے جاری سخت مہم کا اختتام ہو گیا ہے۔ بھارتی نژاد رشی سُنک اور لز ٹرس ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ فاتح کا اعلان پیر کو سر گراہم بریڈی نے کیا جو کہ 1922 کی کمیٹی آف بیک بینچ ٹوری ایم پیز کے سربراہ اور قیادت کے انتخاب کے ریٹرننگ افسر تھے۔ قابل ذکر ہے کہ تھریسا مے اور مارگریٹ تھیچر کے بعد لز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔Liz Truss New UK PM
نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ کل 172,437 ووٹ کاسٹ ہوئے جو 82.6 فیصد رہا جس میں لز ٹرس کو 81،326 ووٹ ملے جبکہ رشی سنک کو 60،399 ووٹ ملے۔ سر بریڈی نے مزید کہا کہ انتخابات محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ آزادانہ اور منصفانہ تھے۔ انہوں نے 1922 کی ایگزیکٹو کمیٹی اور عملے کا اور پارٹی بورڈ کو منظم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
-
#WATCH | Liz Truss defeats rival Rishi Sunak to become the new Prime Minister of the United Kingdom pic.twitter.com/Xs4q2A2ldu
— ANI (@ANI) September 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Liz Truss defeats rival Rishi Sunak to become the new Prime Minister of the United Kingdom pic.twitter.com/Xs4q2A2ldu
— ANI (@ANI) September 5, 2022#WATCH | Liz Truss defeats rival Rishi Sunak to become the new Prime Minister of the United Kingdom pic.twitter.com/Xs4q2A2ldu
— ANI (@ANI) September 5, 2022
پی ایم کا انتخاب جیتنے کے بعد لز ٹرس نے کہا کہ میں ایک جرات مندانہ منصوبہ پیش کروں گی۔ لز ٹرس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ٹیکسوں میں کمی اور برطانوی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بہتر منصوبہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ توانائی کے بحران اور این ایچ ایس پر کام کریں گی۔ ٹرس نے مزید کہا کہ ہم سب اپنے ملک کے لیے کام کریں گے اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہم اپنی کنزرویٹو پارٹی کی تمام شاندار صلاحیتوں کا استعمال کرکے ہم 2024 میں کنزرویٹو پارٹی کے لیے ایک بڑی فتح حاصل کریں گے۔
لز ٹرس کی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے انھوں نے ایک سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی، 47 سالہ ٹرس کے والد ریاضی کے پروفیسر اور والدہ ایک نرس تھیں۔ ٹرس نے آکسفورڈ سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ اکاؤنٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ اس کے بعد وہ سیاست میں آگئیں۔ انہوں نے بطور کونسلر پہلا الیکشن جیتا تھا۔ ان کا خاندان لیبر پارٹی کا حامی تھا لیکن ٹرس کو کنزرویٹیو پارٹی کا نظریہ پسند تھا۔ ٹرس کو دائیں بازو کا سخت حامی سمجھا جاتا ہے۔برطانوی میڈیا اکثر ان کا موازنہ سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سے کرتا ہے۔
لز ٹرس کون ہیں؟
لز ٹرس کا پورا نام میری الزبتھ ٹرس ہے۔ وہ 26 جولائی 1975 کو آکسفورڈ، انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔والد جان کینتھ اور والدہ پرسکیلا میری ٹرس تھے۔ان کے والد لیڈز یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر تھے، جب کہ ان کی والدہ ایک نرس تھیں۔جب ٹرس چار سال کا تھیں تو ان کا خاندان اسکاٹ لینڈ چلا گیا تھا یہاں اس نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ چند سال بعد وہ کینیڈا شفٹ ہو گئیں۔ 1996 میں ٹرس نے میرٹن کالج، آکسفورڈ سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔
مرٹن کالج میں تعلیم کے دوران، ٹرس نے لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے لیے مہم چلائی۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی لبرل ڈیموکریٹس کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ لبرل ڈیموکریٹس یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس کی نیشنل ایگزیکٹو کی رکن بھی تھیں۔ایک طالب علم رہنما کے طور پر ٹرس نے لیبر پارٹی کے لیے بھی بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔تاہم گریجویشن کے بعد یعنی 1996 میں لبرل ڈیموکریٹس پارٹی چھوڑ کر کنزرویٹیو پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ تب سے وہ اس پارٹی میں ہیں۔
1996 سے 2000 تک، ٹرس نے اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کیا۔وہ برطانیہ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کیبل اینڈ وائرلیس میں بھی کام کر چکی ہیں۔اس کمپنی میں وہ اقتصادی ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچ گئیں۔انھوں نے 2005 میں کمپنی چھوڑ دی۔ٹرس نے 1998 اور 2002 میں گرین وچ لندن بورو کونسل کے انتخابات بھی لڑیں، حالانکہ دونوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 4 مئی 2006 کو انہوں نے بطور کونسلر پہلا الیکشن جیتا، اس کے بعد 2010 میں وہ پہلی بمرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جب وہ ایم پی کے لیے انتخاب لڑ رہی تھیں تو ان کے والد نے انتخابی مہم میں شرکت سے انکار کر دیا تھا کیونکہ ٹرس کا تعلق کنزرویٹیو پارٹی سے تھا اور انھوں نے لیبر پارٹی کو ترجیح دی۔اگرچہ ماں نے یقینی طور پر ٹرس کے لئے مہم چلائی۔ایم پی بننے کے دو سال بعد وہ وزیر تعلیم بھی بن گئیں۔وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے بہت سے بڑے کام کئے۔ ایک سروے کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ 18 سال کی عمر تک صرف 20 فیصد برطانوی طلباء ریاضی پڑھ سکتے ہیں۔ ایسے میں اس نے کل وقتی بچوں کے لیے ریاضی کو لازمی قرار دیا۔ 2014 میں انہیں وزیر ماحولیات بنایا گیا۔
ٹرس نے پہلے بھی برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم بعد میں وہ اس کی حمایت کرنے لگیں۔ بریگزٹ پر 2016 میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 51.89 فیصد لوگوں نے بریگزٹ کی حمایت کی۔ ٹرس کو 2016 میں جسٹس سکریٹری بنایا گیا تھا۔ 2017 میں انہیں ٹریژری چیف کا عہدہ دیا گیا۔ بورس جانسن 2019 میں وزیر اعظم بننے پر لِز ٹرس کو سیکرٹری خارجہ بنایا تھا۔