کابل: بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ گزشتہ روز کابل کے ایک مدرسے میں ہونے والے خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے تھے۔Suicide Explosion in Kabul
افغان طالبان نے شیخ رحیم اللہ حقانی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا اور کہا تھا کہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خود کش بمبار کون ہے اور اسے اتنی اہم جگہ پر لیکر کون آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے ٹیلی گرام چینل پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضھ رہے کہ شیخ رحیم اللہ حقانی کا شمار اہم طالبان رہنماؤں میں کیا جاتا تھا اور وہ داعش کے خلاف سخت گیر مؤقف رکھتے تھے، ان پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے تھے جن میں سے ایک 2020 میں پاکستان کے شہر پشاور میں ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Suicide Explosion in Kabul: کابل کے مدرسے میں خود کش دھماکہ، شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق
یو این آئی