ETV Bharat / international

Ukrainian Plane Crash یوکرین کے دو جنگی تربیتی طیارے کریش، تین فوجی پائلٹوں کی موت - یوکرین فوج کے تین فوجی پائلٹوں کی موت

یوکرین کی فضائیہ نے ایک بیان میں اس بات کی اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو کیف کے مغرب میں دو L-39 جنگی تربیتی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے تین یوکرائنی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے، جن میں ایک F-16 'میگا ٹیلنٹ' بھی شامل ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رات کو ویڈیو خطاب میں کہا کہ اینڈری پِلشیکوف، جن کا پکارنے والا نام جوس تھا، مرنے والے تین افراد میں شامل ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔ Combat Trainer Aircraft crashed in Ukraine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 10:14 AM IST

کیف: یوکرین کی فضائیہ نے ہفتے کے روز کہا کہ دو طیاروں کے حادثے میں یوکرین کے تین پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک مشہور پائلٹ جن کی کال سائن یعنی پکارنے والا نام 'جوس' تھا، وہ بھی مرنے والے پائلٹوں میں شامل ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ 25 اگست کو کیف سے تقریباً 140 کلومیٹر (87 میل) مغرب میں زیتومیر شہر کے قریب پیش آیا۔ فضائیہ کے مطابق دو L-39 جنگی تربیتی طیارے عملہ سمیت جنگی مشن کو انجام دینے کے دوران فضا میں ہی باہم ٹکرا گئے۔

  • A tragic loss. On August 25th, two L-39 military jets collided over the Zhytomyr region. Three pilots of the Ukrainian Air Force lost their lives. One of them was Major Andrii Pilshchykov, a 2nd Class pilot and a recipient of the Order of Courage, 3rd Class, known by the callsign… pic.twitter.com/Oa8cHUX1D8

    — Defense of Ukraine (@DefenceU) August 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فضائیہ کی جانب سے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'یہ ہم سب کے لیے ایک دردناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سی این این کے مطابق، جوس مگ 29 کے پائلٹ تھے اور 'گھوسٹ آف کیف' نام کی یونٹ کا حصہ تھے، انہوں نے جنگ کے آغاز میں وسطی اور شمالی یوکرین کی حفاظت کی تھی۔ گذشتہ سال سی این این کے اینڈرسن کوپر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جوس نے کہا کہ انہیں ان کا عرفی نام امریکہ کے دورے کے دوران ملا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے دوستوں نے اسے یہ عرفی نام اس لیے دیا کیونکہ وہ شراب نہیں پیتا تھا اور اس کی جگہ پر ہمیشہ جوس مانگتا تھا۔

  • Today is Ukraine’s Aviation Day. We are working to receive F-16s this year to begin its new chapter.

    Sadly, there is also tragic news. Yesterday, a catastrophe in the sky over the Zhytomyr region killed three pilots, including Andriy Pilschikov, callsign “Juice”.

    My heart goes… pic.twitter.com/DSahAg3vom

    — Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) August 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جوس نے جون میں سی این این سے دوبارہ بات کی اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مغربی ممالک کے لیے یوکرین کو امریکی لڑاکا طیارے فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جوابی حملہ زمین پر لڑ رہے ہمارے لوگوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوگی۔ یوکرین کے اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن (SBI) کی جانب سے حادثے کے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Women at Ukraine War: یوکرین جنگ میں خواتین کا کردار

Ukraine War یوکرین میں مغربی ملکوں کی شکست ناگزیر، دمتری میدویدیف

Shooting in America فلوریڈا میں 'نسلی بنیاد پر' فائرنگ میں تین افراد ہلاک

ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ایجنسی نے کہا کہ طیارے کی تکنیکی حالت اور پرواز کی تیاری کے ضوابط پر عمل کیا گیا یا نہیں، جانچ میں اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ایس بی آئی نے کہا کہ ماہرین بلیک باکس کی مکمل چھان بین کریں گے۔ سی این این کے مطابق بیورو نے کہا کہ ہر ایک فوجی کا نقصان پورے ملک کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے۔ (اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.