ٹوکیو:جاپانی میڈیا کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جاپان، برطانیہ اور اٹلی مشترکہ طور پر نئے لڑاکا جیٹ کا ڈھانچا تیار کریں گے، یہ طیارہ ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ایف ٹو لڑاکا جیٹ طیاروں کی جگہ لے گا۔ایف ٹو طیاروں کا استعمال 2035 کے لگ بھگ ترک کرنا شروع کر دیا جائے گا۔Three Powerful Countries Announced To Make World Most Advanced Fighter Jets
جاپانی وزارت دفاع کی اپنے برطانوی اور اطالوی ہم منصبوں کے ساتھ اس نئے جیٹ کی تیاری کے منصوبے کے بارے میں بات چیت یہ جاری ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ مشترکہ تیاری سے پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور تینوں ممالک کی ٹیکنالوجیوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Russia On Iraq عراق کے اندرونی معاملات میں امریکہ، نیٹو کی مداخلت، روس
متوقع طور پر جاپان کی متسُوبیشی ہیوی انڈسٹریز، برطانیہ کی بی اے ای سسٹمز اور اٹلی کی لیونارڈو کمپنیاں اس منصوبے پر کام کریں گی، تینوں ممالک اس جیٹ کے لیے انجن بھی مشترکہ طور پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔Three Powerful Countries Announced To Make World Most Advanced Fighter Jets
یو این آئی