ETV Bharat / international

Terrorist Attack in Colombia: کولمبیا میں دہشت گردانہ حملے میں تین افراد ہلاک، آٹھ زخمی - Three people were killed In Colombia

کولمبیا میں میکسیکو کی ٹیبو میونسپلٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔

کولمبیا میں دہشت گردانہ حملے میں تین افراد ہلاک، آٹھ زخمی

author img

By

Published : May 25, 2023, 11:37 AM IST

میکسیکو سٹی: کولمبیا میں میکسیکو کی ٹیبو میونسپلٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ بدھ کو مقامی میڈیا سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون شامل ہے جب کہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کاراکول ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک گشتی پولیس کی گاڑی کے گزرنے پر اس پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا، جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کولمبیا کے وزیر دفاع ایوان ویلاسکوز گومز کے اس خطے کے دورے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔

مزید پڑھیں:Explosion in Colombia: کولمبیا میں دھماکہ، چار افراد کی موت

مزید پڑھیں:Colombia Helicopter Crash کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار فوجی جوانوں کی موت

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے باغی گروپ کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج (ایف اے آرسی) کے غیر مطمئن اور نیشنل لبریشن آرمی کے خلاف محاذ آرا باغی گروپ سمیت دیگر باغی گروہ اس خطے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ حملہ حکومت مخالف فوجی گروپ نے انجام دیا جس کا مقصد وزیر دفاع ایوان ویلاسکوز کے دورے پر حملہ کر کے حکومت کو سخت پیغام دینا تھا۔ واضح رہے کہ 11 جون 2022 کو بھی کولمبیا میں دھماکہ ہوا ہوا تھا۔ جس میں تقریبا 4 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.