ETV Bharat / international

Florida Shooting فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 10:57 AM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن رپورٹر، نو سالہ معصوم بچی سمیت تین لوگوں کا قتل کردیا جبکہ دو دیگر اس واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔اورنج کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ شیرف کے دفتر نے بدھ کے روز کہا کہ آج ہونے والی فائرنگ میں ایک 20 سال کی لڑکی اور 9 سال کی معصوم بچی اور نیوز 13 کا ایک ملازم ہلاک ہو گئے۔ ہم ان کی فیملی سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے پہلے کہا تھا کہ 19 سالہ مشتبہ شخص کیتھ میلون پولیس کی حراست میں ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حراست میں لیے جانے کے وقت مشتبہ شخص مسلح تھا اور فی الحال پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے ٹویٹر پر کہا کہ ہماری تعزیت آج ہلاک ہونے والے رپورٹر کے اہل خانہ اور فلوریڈا کے اورنج کاؤنٹی میں زخمی ہونے والے عملے کے ارکان کے ساتھ ساتھ پوری اسپیکٹرم نیوز ٹیم کے ساتھ ہیں۔ جبکہ سپیکٹرم نیوز 13 نے شوٹنگ میں ملوث عملے کے ارکان کی شناخت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں فائرنگ کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ 18 فروری کو ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں تین نوعمر لڑکیاں اور بندوق بردار ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین نوعمر لڑکیوں کو، جن میں ایک حاملہ بھی تھی، کو ایک شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزم نے 12 سالہ لڑکی کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جو بعد میں فرار ہو گیا۔ ملزم بندوق بردار نے پھر خود کو گولی مار لی۔ واقعے سے متعلق کسی کے نام جاری نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: US Restaurant Shooting امریکہ میں فائرنگ، 10 افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.