ETV Bharat / international

Somalia Helicopter Crash صومالیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک - صومالیہ کی خبر

صومالیہ میں افریقی یونین کے ٹرانزیشن مشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ helicopter crash in Mogadishu

صومالیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 3:14 PM IST

موغادیشو: صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے قریب افریقی یونین مشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ افریقی یونین کے ٹرانزیشن مشن اے ٹی ایم آئی ایس نے کہا، "ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بورڈ پر سوار گیارہ مسافروں میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔ آٹھ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر موغادیشو لے جایا گیا۔ یہ فضائی حادثہ ہفتہ کے روز امریکی فوجی ائیر بیس کے قریب، لوئر شیبیل کے علاقے میں بالڈوگل کے قریب ہوا۔ اے ٹی ایم آئی ایس نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ ہنگامی ریسکیو تربیتی مشق تھی اور اس میں صومالی فوج کے افسران شامل تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے شہر نیوادا کے پہاڑی علاقے میں 24 فروری کو ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے حادثے میں طبی عملے اور ایک مریض سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے سے ایمبولینس سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اس کی اطلاع دی تھی۔ لیون کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ افسران کو رات 9:15 بجے اسٹیج کوچ، نیواڈا کے قریب طیارے کے حادثے کے بارے میں کال موصول ہوئی اور دو گھنٹے بعد ملبہ ملا۔ بتا دیں کہ اسٹیج کوچ میں تقریباً 2500 لوگ رہتے ہیں۔ یہ شہر رینو سے تقریباً 72 کلومیٹر دور ہے۔ اس حادثے میں ایک مریض، مریض کے خاندان کے رکن، پائلٹ، نرس سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Nevada Flight Crash نوادا میں ایئر ایمبولینس طیارہ حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.