ETV Bharat / international

Pakistan Road Accident پاکستان میں فوجی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے تین بچے ہلاک - گلگت بلتستان میں سڑک حادثہ

پاکستان کے گلگت بلتستان میں عید کی تقریبات کے دوران تین بچوں کی اس وقت موت ہو گئی جب ایک فوجی افسر کی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ وہیں اس حادثے میں ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ Road Accident in Gilgit Baltistan

Pakistan Road Accident
Pakistan Road Accident
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 1:26 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے گلگت بلتستان میں عید کی تقریبات کے دوران ایک فوجی افسر کی گاڑی کی ٹکر سے تین بچے ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ 'ڈان' اخبار نے ایک ریسکیو افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ واقعہ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ریسکیو 1122 کے انچارج ضلع گھانچے عاشق حسین نے بتایا کہ تمام بچے نئے کپڑے پہنے گاؤں بارہ بالا میں سڑک پر تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچے قریبی دکان پر گئے تھے کہ بے قابو گاڑی ان پر چڑھ گئی۔ عاشق حسین نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی، جب کہ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو پہلے طبی امداد دی اور پھر انہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گھانچے منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف علاقوں میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ پنجاب کے شہر دنیا پور میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ دیکھا گیا، جہاں ایک کارواں راستے میں کچھ جھونپڑیوں سے ٹکرا گیا، جس سے چار بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ جب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں تو وہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Road accident in Pakistan پاکستان میں بس کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک

امدادی کارکنوں کے مطابق مرنے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دریں اثناء گزشتہ ماہ ضلع دیامر میں چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل فروری میں کوہستان کے قریب گیزر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 25 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.