کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پولیس نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے نجی گھر میں آتشزدگی کے معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے کولوپٹیا پولیس نے کہا کہ دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد ماؤنٹ لاوینیا کے رہائشی ہیں اور ان کی عمریں 19، 24 اور 28 سال ہیں۔ بدامنی کے درمیان ہفتہ کو کولمبو میں 5ویں لین پر واقع مسٹر وکرما سنگھے کی رہائش گاہ کو مظاہرین کے ایک گروپ نے نذر آتش کر دیا۔ Three arrested for attacking Vikrama Singe's house
سری لنکا میں معاشی بحران Sri Lanka Crisis کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں کل ایک بار پھر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے صبح پریسڈنٹ ہاوس کامحاصرہ کرنے کے بعداس پر قبضہ کر لیا۔ تاہم صدر گوٹابایا راجا پاکسے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک دن پہلے ہی گھر سے فرار ہوگئے تھے۔ Sri Lanka Prime Minister Vikrama Singe
اس کے بعد مظاہرین نے دیر شام وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔ جب مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے لگے تو سیکورٹی فورسز نے انہیں روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ کے حوالے کردیا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: