ETV Bharat / international

Imran Khan After Bail ہائی کورٹ سے مجھے اغوا کر لیا گیا تھا، عمران کا بیان - ملک میں جنگل کا قانون

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں 17 مئی تک ضمانت دے دی ہے۔ کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران نے کہا کہ میں ہائی کورٹ میں بیٹھا تھا۔ ان کے پاس مجھے گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ مجھے اغوا کر لیا گیا۔ جنگل کے قانون میں ایسا ہوتا ہے، فوج اغوا کر لیتی ہے۔

ہائی کورٹ سے مجھے اغوا کر لیا گیا تھا، عمران کا بیان

author img

By

Published : May 12, 2023, 5:31 PM IST

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران نے کہا کہ نیب حکام نے ان کے ساتھ "اچھا" سلوک کیا لیکن جلد بازی میں گرفتاری کے دوران ان کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی رابطہ نہیں کر پا رہے۔ سابق وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے نیب ٹیم سے کہا کہ وہ مجھے بات کرنے دیں۔ انہوں نے مجھے لینڈ لائن پر بات کرنے دی۔

ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "جو کچھ بھی ہوا اسے میں کیسے روک سکتا تھا؟ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ گرفتاری کا ردعمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے حراست میں لیا گیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں؟''۔ عمران نے مزید کہا کہ میں ہائی کورٹ میں بیٹھا تھا۔ ان کے پاس مجھے گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ مجھے اغوا کر لیا گیا اور انہوں نے مجھے پہلی بار وارنٹ دکھایا جب وہ مجھے جیل لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: IHC Grants Imran Bail in Al-Qadir Trust case عمران خان کو تمام مقدمات میں 17 مئی تک ضمانت

انہوں نے کہا کہ جنگل کے قانون میں ایسا ہوتا ہے اور فوج اغوا کر لیتی ہے۔ پولیس کہاں گئی؟ کہاں گیا قانون؟ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے مارشل لاء کا اعلان ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جب میں عدالت پہنچا تو مجھے پہلی بار پتہ چلا کہ پُرتشدد مظاہروں میں 40 بے سہارا لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میں اس کے بارے میں بھی نہیں جانتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.