ETV Bharat / international

اسرائیلی مظالم میں امریکہ برابر کا شریک، ایرانی صدر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 8:00 PM IST

ایرانی صدر نے کہا کہ غزہ میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 11 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل اسپتالوں، اسکولوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔Ebrahim Raisi on Israeli Atrocities

ایرانی صدر
ایرانی صدر

ریاض: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریاض میں او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے تمام جنگی جرائم کی حمایت کررہا ہے، بچوں اور خواتین کے قتل عام میں امریکا نے اسرائیل کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی تاریخ کا یہ فیصلہ کن وقت ہے، ہمیں غزہ کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آج مسجد الاقصیٰ کے محافظوں کی مدد کا دن ہے، دنیا بھر میں مظاہرے فلسطینی عوام سے محبت کا مظہر ہیں، ایران اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ کے ہیروز کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ غزہ میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 11 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل اسپتالوں، اسکولوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ ڈاکٹر، بچے اور خواتین ہیں بتایا جائے کہ شہید ہونے والے بچوں کا کیا قصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں گیارہ ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک، نیتن یاہو نے ہلاکتوں کیلئے حماس کو ذمہ دار ٹھہرایا

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل وحشیانہ حملوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے، غزہ کے عوام 20 سال سے جیل کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، یہ لوگ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہمیں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مقابلہ کرنا پڑے گا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.