ETV Bharat / international

Accident In America: گاڑی اچانک ریستوران میں جاگھسی، کھانا کھارہے دو بھائی ہلاک - واشنگٹن نیوز

امریکہ میں تیز رفتار گاڑی اچانک ریستوران میں جا گھسی جس کے نتیجے میں وہاں کھانا کھاتے ہوئے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ The car suddenly crashed into the restaurant, killing two brothers while eating

کھانا کھارہے دو بھائی ہلاک
کھانا کھارہے دو بھائی ہلاک
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 9:14 PM IST

واشنگٹن: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے علاقے ولسن میں ایک ریستوران میں دو بھائی کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار بڑی گاڑی کھڑکی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس کے مطابق اس حادثے کے میں 58 سالہ کرسٹوفر رفن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا بڑا بھائی 62 سالہ کلے رفن ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈرائیور کی شناخت 78 سالہ جیسی لارنس کے نام سے ہوئی ہے۔ ولسن کے پولیس سارجنٹ ایرک جے میکنرنی کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک اور گاہک کو بھی چیک کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی اتنی اچانک انتہائی تیز رفتاری سے کھڑکی کے شیشے توڑتی ہوئی ریستوران میں جا گھسی کہ وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں: Ashraf Ghani on Afghan Collapse: اشرف غنی نے امریکہ کو افغانستان پر طالبان کے قبضے کا ذمہ دار ٹھہرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.