ETV Bharat / international

Mass Shooting at Buffalo Supermarket: امریکہ کے ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ، دس ہلاک - سپر مارکٹ فائرنگ میں دس ہلاک

امریکہ میں ہفتے کی سہ پہر نیویارک کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں متعدد افراد کو گولی مار دی گئی۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ Ten Dead in Buffalo Supermarket Attack

Mass Shooting at Buffalo Supermarket
Mass Shooting at Buffalo Supermarket
author img

By

Published : May 15, 2022, 12:37 PM IST

نیویارک: امریکہ میں نیویارک کے بفیلو واقع ایک سپرمارکٹ میں ایک بندوق بردار نے کم از کم دس لوگوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔ دی اسوسی ایٹ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بندوق بردار نے رائفل کے ساتھ فوجی کپڑے اور جسم پر آرمر پہن رکھا تھا اور سیاہ فام لوگوں کی اکثریت والے علاقے کے پڑوس میں واقع سپر مارکٹ میں داخل ہونے کے بعد گولیاں چلانی شروع کردیں۔ ادھر بفیلو پولیس محکمے نے ٹویٹ کیا، 'بندوق بردار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔' Ten Dead in Buffalo Supermarket Attack

حملہ آور کی شناخت پیٹن گینڈرون کے نام سے ہوئی ہے جو بفیلو سے تقریباً 320 کلومیٹر جنوب مشرق میں نیویارک کے علاقے کونکلن کا رہائشی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ حملہ کرنے کے لیے کونکلن سے بفیلو کیوں آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک پوسٹ میں اسے اپنی گاڑی سے سپر مارکیٹ پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بفیلو پولیس کمشنر جوزف گرامگلیا نے بتایا کہ حملہ آور نے اسٹور کے باہر چار افراد کو گولی ماری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.