ETV Bharat / international

Missiles Fly over Korean Peninsula کوریائی ملکوں کی میزائل نمائش سے گرماہٹ بڑھی - شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں میزائلوں کا تبادلہ

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک ہی دن میں کم از کم 23 میزائل داغے۔ وہیں جواب میں جنوبی کوریا نے متنازع سمندری حدود میں جنگی طیاروں سے سطح سے سطح پر مار کرنے والے تین میزائلوں سے جوابی کارروائی کی۔ پیانگ یانگ نے بعد میں مزید چھ میزائل اور ایک سو گولے داغے۔ Missiles Fly over Korean Peninsula

Missiles fly over Korean peninsula
Missiles fly over Korean peninsula
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 9:05 AM IST

سیول: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے بدھ کے روز اپنے میزائلوں کی نمائش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساحلوں کے نزدیک پانی میں کئی میزائل داغے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک ہی دن میں کم از کم 23 میزائل داغے جن میں سے ایک جنوبی کوریا کے شہر سوکچو سے 60 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا۔ Missiles Fly over Korean Peninsula

بی بی سی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کوریا نے متنازع سمندری حدود میں جنگی طیاروں سے سطح سے سطح پر مار کرنے والے تین میزائلوں سے جوابی کارروائی کی۔ پیانگ یانگ نے بعد میں مزید چھ میزائل اور ایک سو گولے داغے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے میزائلوں کا بیراج شروع کیا، جس میں 1950-53 کی کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی حقیقی سمندری حدود کو عبور کرنے والا میزائل بھی شامل ہے۔ Show of missile muscles in Korean Peninsula

مزید پڑھیں:

North Korea-South Korea Fired Missiles شمالی کوریا-جنوبی کوریا نے ایک دوسرے کی سمندری سرحد پر میزائل داغے

جواب میں، جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحدی لائن (NLL) کے شمال میں تین میزائل داغے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ طاقت کی نمائش اس وقت جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے جاری فوجی مشقوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس کو اس نے جارحانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے پہلے صبح 6.51 بجے پیلے سمندر میں چار مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے، پھر دو گھنٹے بعد تین میزائل مشرقی سمندر میں داغے۔ پیانگ یانگ نے صبح 9:12 بجے سے اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں سے دس سے زیادہ میزائل فائر کیے ہیں، جن میں کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.