اسلام آباد: پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہوں کے درمیان پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوجی آراے) نے کہا ہے کہ ملک میں گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ اوجی آراے کے ترجمان عمران غزنوی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ملک میں اس وقت موجود پٹرول 18 دن اور ڈیزل 37 دن کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ریفائنریز بھی پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (اوسی اے سی) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی تھی۔ او سی اے سی نے ملک میں ایندھن کی قلت سے بچنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ بروقت جاری کرنے کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی حکومت سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: Pakistan Crisis پاکستان میں جلد ہی گاڑیوں کے پہیے رک سکتے ہیں
یواین آئی