ETV Bharat / international

Sudan Air Strikes سوڈان میں فضائی حملہ، بائیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوڈان کے اومدرمان شہر پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں کم از کم 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Audan air raid leaves at least 22 dead

سوڈان میں فضائی حملہ
سوڈان میں فضائی حملہ
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 12:29 PM IST

Updated : Jul 9, 2023, 1:23 PM IST

خرطوم: سوڈان میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری لڑائی کے دوران اومدرمان شہر پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 22 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز دارالحکومت خرطوم کے قریب واقع شہر اومدرمان کے رہائشی علاقے میں ہوا۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ فضائی حملہ دارالحکومت اور دیگر میٹروپولیٹن علاقوں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہونے والی مہلک ترین جھڑپوں میں سے ایک تھا۔

گزشتہ ماہ خرطوم میں ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آر ایس ایف نے فوج پر اومدرمان کے رہائشی اضلاع پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے، جہاں حریف گروپوں کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس ایف نے فوج پر اومدرمان کے رہائشی علاقوں پر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ آر ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں 31 افراد مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس ایف نے سوڈانی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی مسلح افواج کے اس وحشیانہ حملے میں 31 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اومدرمان کے دو رہائشیوں کے مطابق حملے کے مرتکب افراد کی شناخت کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں آر ایس ایف کے اہلکاروں پر فوج کے طیاروں سے باقاعدگی سے حملہ کیا جاتا رہا ہے اور نیم فوجی گروپ نے ڈرون اور طیارہ شکن ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:۔ Air Strike In Sudan سوڈان فضائی حملے میں بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل سے شروع ہونے والے تشدد میں کم از کم 1,133 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ 2.9 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 700,000 قریبی ممالک میں پناہ لئے ہیں۔ یہ تنازعہ فوج اور آر ایس ایف کے درمیان کئی مہینوں کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد شروع ہوا۔

Last Updated : Jul 9, 2023, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.