ETV Bharat / international

Cyril Ramaphosa رامافوسا دوسری بار جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت کے صدر بنے - جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت صدر

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا ملک کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ صدر کو 2,476 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جویلی مکھیجے کو 1897 ووٹ ملے۔ Ramaphosa re elected leader of ruling ANC party

رامافوسا دوسری بار جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت کے صدر بنے

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 1:11 PM IST

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا دوسری بار ملک کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔ 16 دسمبر کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے اے این سی کے 55 ویں قومی کنونشن کے دوران مسٹر رامافوسا کواگلے پانچ سالہ مدت کارکے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ صدر کو 2,476 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جویلی مکھیجے کو 1897 ووٹ ملے۔ Ramaphosa president of South Africa ruling party

اے این سی قومی کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 4,500 مندوبین نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ ملک پر 1994 سے اے این سی کی حکومت ہے اور پارٹی 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں چھٹی مدت کارکے لیے اقتدار پر قابض ہونے کی امید کر رہی ہے۔ پارٹی نے ایک نئے ڈپٹی لیڈر پال مشاتلے کو بھی منتخب کیا ہے، جنہوں نے مسٹر رامافوسا کے پسندیدہ امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ مسٹر مشاتلے اب جنوبی افریقہ کے نائب صدر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اورمسٹر رامافوسا کے اقتدار سے باہر ہونے صورت میں صدر بھی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: S African President Tests Positive for COVID: جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کورونا سے متاثر، پی ایم مودی نے جلد صحت یابی کی دعا کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.