ETV Bharat / international

جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس میں اسرائیل کا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Resolution to Close Israeli Embassy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 22, 2023, 8:06 PM IST

کیپ ٹاؤن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس میں غزہ پر اسرائیلی حملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پریٹوریا میں اسرائیل کا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع رہیں گے، سفارت خانے کی بندش اور جنگ بندی تک تمام سفارتی تعلقات معطل کرنے کی قرارداد کے حق میں 248 اور مخالفت میں 91 ووٹ پڑے۔ تاہم الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علامتی ہے کیوں کہ صدر سیرل رامافوسا کی حکومت پر منحصر ہے کہ آیا اس قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہے یا نہیں۔

جنوبی افریقہ کی میزبانی میں اسرائیل فلسطین تنازعہ پر برکس ممالک کا یہ اہم قدم ہے۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 90 ووٹ پڑے، فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما اسٹرامار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کریں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.