صومالیہ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے Somalia Blast میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ یہ حملہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہیران علاقے کے بیلڈوین قصبے میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں حزب اختلاف کی رکن پارلیمنٹ امین محمد عابدی بھی شامل ہیں، جن کا شمار حکومت کے سخت ناقدین میں ہوتا ہے۔ Woman MP Dead in Somalia Blast
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں افریقی باشندے تباہی کے دہانے پر ہیں
صومالیہ کے صوبہ ہرشابیل کے گورنر علی غدلاوے نے کہا کہ صومالیہ کے باغی گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔انہوں نے کہا کہ 108 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک تنظیم 'الشباب' ماضی میں اکثر ایسے حملے کرتی رہی ہے۔ اس شدت پسند گروپ کو کئی سال قبل موغادیشو سے نکال باہر کیا گیا تھا، لیکن وہ سیکیورٹی پوسٹوں، ہوٹلوں اور سمندری ساحلوں پر اس طرح کے بڑے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ الشباب نے 2017 میں موغادیشو میں ایک خوفناک ٹرک بم دھماکہ بھی کیا تھا جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔