ETV Bharat / international

Libya Floods Updates لیبیا میں سیلاب کے باعث چونسٹھ فلسطینی جاں بحق

لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وہیں، سیلاب کی وجہ سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ ایسے میں فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلسطینی کمیونٹی کے 64 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ heavy loss of life in Libya

64 Palestinians died due to floods in Libya

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 25, 2023, 12:09 PM IST

Updated : Sep 25, 2023, 12:24 PM IST

رملہ: مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 64 فلسطینیوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 10 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔فلسطین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے سیاسی مشیر احمد الدیق نے کہا کہ ہم لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلسطینی کمیونٹی کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ہونے والے نقصان کی حد کا تعین کیا جا سکے۔ ہم ان کے (متاثرین کے) خاندانوں اور رشتہ داروں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ امید ہے کہ لاپتہ افراد زندہ مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ تباہ کن بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل نے 10 ستمبر کو مشرقی لیبیا میں تباہی مچائی تھی جس سے شدید سیلاب آیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور خطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا سیلاب سے بیس ہزار اموات کا خدشہ، تیس ہزار سے زائد بے گھر، ملک میں بنیادی سامان کی شدید قلت

سمندری طوفان ڈئینیل کی شدت اور موسلادھار بارش نے لیبیا کی موجودہ بدحال تصویر کو بھی دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ 2014 سے تیل کی دولت سے مالا مال مملکت مختلف عسکریت پسند دھڑوں اور مشرق اور مغرب کی حریف حکومتوں کے درمیان تقسیم ہے، جسے بین الاقوامی سرپرستوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔لیبیا کے مختلف علاقوں میں سرکاری ادارے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بنیادی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ بحیرہ روم کا طوفان ڈینئل مشرقی لیبیا کے کئی قصبوں میں مہلک سیلاب کا باعث بنا، لیکن سب سے زیادہ متاثر شہر درنا تھا، جس کے اوپر پہاڑوں میں دو ڈیم ٹوٹ گئے، جس کا پانی سیلابی پانی کے ساتھ مل کر نیچے واقع وادئ درنا کے ایک چوتھائی حصے کو بہا کر لے گیا۔

Last Updated : Sep 25, 2023, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.