افغانستان کے مشرقی صوبہ کنار میں پیر کو آنے والے زلزلے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کے صوبائی سربراہ احسان اللہ احسان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 2.30 بجے محسوس کیے گئے اور ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر ضلع نورگل کے علاقے مزار درہ میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
Six killed, Nine injured as earthquake hits Afghanistan
انہوں نے کہا کہ پہاڑی صوبے میں زلزلے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوئے۔ جانی و مالی نقصان کے صحیح اعداد و شمار جاننے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Earthquake in Afghanistan: افغانستان میں زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
اطلاعات کے مطابق 5.3 شدت کے زلزلے کا مرکز ہمسایہ صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یو این آئ