اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ایک ٹرک کے دو آٹو رکشوں پر گرنے سے تین بچوں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقے کے ڈپٹی کمشنر منور علی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صوبے کے ضلع کشمور میں کندھ کوٹ قصبے کے علاقے ساکی موڑ میں دو مسافروں سے بھرا ٹرک ایک رکشے پر جا گرا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، بھاری مشینری کے ساتھ ٹرک کو اٹھایا گیا اور لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے اور ایک خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ چار روز قبل شمال مغربی پاکستان کے پہاڑی علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ مسافروں سے بھری پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ اس میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد تھے۔ جن میں سے 8 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ریلیف ٹیم نے مقامی پولیس اور گاؤں والوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جس کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Road Accident پاکستان میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک
یو این آئی