ETV Bharat / international

Belarus Fire Incident بیلاروس میں عمارت میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک، تین زخمی - بیلاروس کے دارالحکومت منسک

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہفتہ کے روز ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت چھ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔Six Killed, three injured in Fire Incident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 17, 2022, 5:02 PM IST

منسک: بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہفتہ کے روز ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت چھ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ملک کی تحقیقاتی کمیٹی نے یہ اطلاع دی۔ کمیٹی کی پریس سروس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تحقیقات کے مطابق، آج تقریباً 3.30 بجے، شیوچینکو بلیوارڈ پر رہائشی عمارت کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔Fire in a residential building in Minsk

اس حادثے میں ایک بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے ملازمین نے عمارت سے 20 سے زائد افراد کو باہر نکالا۔ بیلاروس کی وزارت صحت کی پریس سروس نے بتایا کہ آتشزدگی میں زخمی ہونے والے ایک بچے سمیت تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزارت نے ٹیلی گرام پر لکھا، 'زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ بچے کا وینٹی لیٹر کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اس کو خطرے سے باہر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات اور حالات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bomb Blast in Turkey ترکی میں بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.